بھارت میں لیجنڈز لیگ سیزن ٹو میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت مشکوک

سیزن ٹو رواں سال ستمبر میں بھارت میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پاکستانی کرکٹرز کیلیے ویزا مسائل ہوسکتے ہیں


Sports Reporter August 07, 2022
(فوٹو: ایکسپریس ویب) سیزن ٹو رواں سال ستمبر میں بھارت میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پاکستانی کرکٹرز کیلیے ویزا مسائل ہوسکتے ہیں

کراچی: بھارت میں شیڈول لیجنڈز لیگ سیزن ٹو میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

گزشتہ سال عمان میں ہونے والے ایونٹ میں ایشیا اور ورلڈالیون کی ٹیموں میں پاکستانی کرکٹرز شعیب اختر،شاہد آفریدی اور مصباح الحق بھی شامل تھے،سیزن ٹو رواں سال ستمبر میں بھارت میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستانی کرکٹرز کیلیے ویزا مسائل ہوسکتے ہیں۔

شاہد آفریدی سمیت کئی اسٹار کشمیریوں کے حق میں کھل کر آواز بلند کرتے رہے ہیں،اس لیے منتظمین تشویش کا شکار ہیں۔

اس بار میچز بھارت کے 6 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، ان میں سے ایک کے منیجر نے کہا کہ کرکٹرز کی فہرست لیجنڈز لیگ کے آرگنائزرز سے مانگی ہے، پاکستانیوں کو یہاں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں