- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی عام افراد کی طرح لائن میں لگ ووٹ کاسٹ کرنے ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
- حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
- ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری، نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے،صوبائی وزیراطلاعات
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ان کی جنگ و جہاد اقتدار کی ہوس پوری کرنے کے لئے ہے،ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے عمران خان اور ان کے حواریوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری ملک کے اہم اداروں کے خلاف دن رات گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ دراصل عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے بچنے اور اس سے دھیان ہٹانے کے لیے بے ہودہ اور ناقابل برداشت حرکتیں کر رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر ادارہ اور اس کا سربراہ ان کا غلام بن کر رہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا ہے عمران خان کے کہنے پر کہا ہے، شہباز گل عمران خان کی مرضی کے بغیر اس طرح کی گھناؤنی سازش نہیں کر سکتا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام ملک کی جمہوریت اور اپنے تمام اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، عمران خان جمہوریت اور اداروں کے خلاف سازشیں بند کر دیں ورنہ عوام عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔