پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما نے دنیا کی 11ویں بڑی چوٹی سر کرلی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 12 اگست 2022
فوٹو: ٹوئٹر

فوٹو: ٹوئٹر

 کراچی: پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی 11 ویں بڑی چوٹی کاشرم 1 کوسر کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائلہ کیانی پہلی کوشش میں 8 ہزار میٹرسے  زیادہ  بلند تین پہاڑوں کو سر کرنے والی پہلی مقامی خاتون بن گئی ہیں،نائلہ اب تک  گاشرم1، گاشرم 2 اور کے ٹو سر کرچکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چھے پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان، ساجد علی سدپارہ، نائلہ کیانی، شہروز کاشف، سہیل سخی اور امتیاز سدپارہ نے مہم جوئی میں حصہ لیا۔

کاشرم 1کوہ پیمائی کی دنیا میں پوشیدہ چوٹی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے جو 8,068 میٹر بلندہونے کی وجہ سے  دنیا کی 11 واں بلند ترین چوٹی ہے ۔

واضح رہے کے  نائلہ کیانی نے 22 جولائی کو کے ٹوکی 8 ہزار 611 میٹر بلند  چوٹی سرکی تھی جبکہ گزشتہ جولائی میں انہوں نے گاشرم 1 کو سرکیا تھا۔

نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ  یہ میری زندگی میں ہونے والے مشکل کاموں میں سے ایک تھا، میرے جذبہ اورعزم  نے مجھے یہ سب کرنے پرمجبور کیا،میں اپنی قوم اور خاص طور پر کوہ پیمائی کرنے والی کمیونٹی کی مشکور ہوں جنہوں نے اپنی کوششوں کا تسلسل قائم رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بارڈ فاؤنڈیشن نے میرے ساتھ تعاون کیا جو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں ان کے عظیم وژن کا ثبوت ہے۔

نائلہ کیانی نے لندن کی کوئنز یونیورسٹی سے ایرو اسپیس انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔