لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر دھاوا

 جمعـء 12 اگست 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے شہریوں نے نئی فیول ایڈجسٹمنٹ سے بلوں میں اضافے اور طویل لوڈشیڈنگ سے اسکاوٹ کالونی میٹروول کے مکین مشتعل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مشتعل علاقہ مکینوں نے مدراس چوک اسکیم 33 میں کے الیکٹرک کے آئی بی سی پر حملہ کردیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کے ٹریفک کی روانی کو معطل کردیا۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر اور گاڑیوں پر پتھراو بھی کیا۔ شہریوں کے احتجاج کے باعث کے الیکٹرک کا عملہ دفتر میں محصورہوگیا۔

مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ کے الیکٹرک حکام من مانی سے لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک حصے میں مسلسل بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ اسکے ساتھ متصل علاقے میں کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔