عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے حمزہ خان کی کوارٹرفائنل میں رسائی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 13 اگست 2022
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

کراچی: ٹاپ سیڈ محمد حمزہ خان عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانس کے شہر نینسی میں جاری چیمپئن شپ میں امریکا میں رہائش پزیر حمزہ خان نے چوتھے راونڈ میں ملائشیا کے امیش نہراج چندرا کو ایک آسان مقابلے میں 0-3 سے قابو کیا۔ حمزہ نے9-11،9-11 اور 6-11 سے فتح اپنے نام کی۔سیمی فائنل میں حمزہ کا مقابلہ سیڈ5 مصر کے محمد نصیرسے ہوگا۔

دریں اثنا سیڈ 2 پاکستان کے نورزماں کو  پری کوارٹر فائنل میں فرانس کے برائس نکولس نے1-3 کی اپ سیٹ شکست دے دی۔ برائس نے مقابلہ 5-11،8-11،11-9 اور4-11 سے جیتا۔کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ مصری کھلاڑی محمد ذکریا سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔