ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان کا پیر کو یوم سوگ کا اعلان

خالد محمود  ہفتہ 10 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفاقت پر پیر بارہ ستمبر کو سرکاری سطح پر یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بارہ ستمبر کو قومی پرچم  سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیر کو یوم سوگ کی منظوری وزارتِ خارجہ کی سفارش پر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ دو روز قبل 96 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں تھی، اُن کی آخری رسومات دارالحکومت میں قائم ویسٹ منسٹر ایبے میں 19 ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے سے ادا کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔