سیلاب کے نقصانات کے علاوہ خواتین اور بچوں کی صحت کا تحفظ بڑا چیلنج ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

 اتوار 11 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات کے علاوہ خواتین اور بچوں کی صحت کا تحفظ بہت بڑا چلینج ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے متاثرہ علاقوں میں لیڈی ہیلتھ  ورکرز، لیڈی ہیلتھ  وزیٹرز اور ایم این سی ایچ پروگرام کے آغاز کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ اضلاع کے اسپتالوں اور مراکز صحت میں اضافی لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے، سیلاب کے نقصانات کے علاوہ خواتین اور بچوں کی صحت کا تحفظ ایک بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کے بعد کے اثرات میں وبائی امراض کے پھیلاوٴ کی روک تھام اہم ہے، تمام چیلنجز خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ضروری وسائل فراہم کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔