چائلڈ پورنو گرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

آفتاب خان  منگل 13 ستمبر 2022
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی نے خفیہ رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عظیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

سائبر کرائم سرکل کراچی نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ اُس سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔