- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلیے مزید 25 ملین ڈالر امداد کا اعلان
اٹاوہ: کینیڈا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد مجموعی امداد 30 ملین ڈالر ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا کی مد میں مزید 25 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 5 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا ہے جس کے مجموعی امداد 30 ملیں ڈالر ہوگئی۔
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ پاکستان نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس پر کینیڈا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی عوام کی مدد جاری رکھے گا جس کے لیے 28 ستمبر تک 30 ملین فنڈ جمع کرلیں گے۔
No country can prepare for a #climate emergency of this scale. People need help now, that’s why on top of the $5 million, today we announced $25 million and a $3 million matching fund—for immediate relief, and to support rebuilding & recovery for the people of Pakistan. pic.twitter.com/yHDIowrUeI
— Harjit Sajjan (@HarjitSajjan) September 13, 2022
پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد میں اضافے کا فیصلہ کینیڈا کی حکومت نے اپنے بین الاقوامی ترقی اور پیسیفک اکنامک ڈیولپمنٹ ایجنسی کے وزیر ہرجیت سجن کے دورۂ پاکستان کے بعد کیا ہے۔
ہرجیت سجن کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو نہیں بھول سکتا خاص طور پر خواتین، جو غیر متناسب طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ ہم اس سانحے سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنے کے دوسرے طریقوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ہرجیت سجن نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے توسط سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 20 ملین ڈالر امداد دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔