- شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت
- شیخ رشید کا گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے اہم بیان
- سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلیے انگلینڈ کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی

(فوٹو: ای سی بی)
کراچی: پاکستان کے خلاف سات ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی 19 رکنی کرکٹ ٹیم جمعرات کی صبح (آج) کراچی پہنچے گی۔
دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے پہلے مرحلہ میں ابتدائی ٹی ٹوئنٹی 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ اگلے ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے قبل ہونے والی اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔
دبئی کے راستے آنے والی مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اپنی آمد کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گے۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ سے ہوم سیریز کی تیاریوں میں تیزی آگئی
سیریز کے ابتدائی چار میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تینوں میچز بالترتیب 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں طے ہیں۔
کراچی میں دونوں ٹیمیں ہفتہ کی شام سات بجے اپنے پریکٹس سیشنز کا آغاز کریں گی، یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا جبکہ میچز کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوا کرے گا۔
مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
قبل ازیں، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پنڈلی کی تکلیف سے صحتیاب جوز بٹلر کی قیادت میں معین علی کو 19 رکنی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا تھا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، جارڈن کوکس، سیم کرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاؤسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ، اولی اسٹون، ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہمراہ بورڈ کے آفیشلز اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے ایک درجن کے لگ بھگ ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور کمنٹیٹرز بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔