پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دیدیا

خبر ایجنسیاں  جمعرات 15 ستمبر 2022
اہداف حاصل کرنے کا زمینی جائزہ لینے والی ٹیم سے ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں- فوٹو:فائل

اہداف حاصل کرنے کا زمینی جائزہ لینے والی ٹیم سے ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں- فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاکستان نے فنانش ایکشن ٹاسک فورس ٹیم(ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دے دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے اہداف حاصل کرنے کا زمینی جائزہ لینے والی ٹیم سے تمام ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تکنیکی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔فیٹف ٹیم نے تمام نکات پر ہر ادارے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ہمارے نکتہ نظر سے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا دور پاکستان کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کا محور پاکستان کے اعلیٰ سطحی عزم اور ہماری انسداد منی لانڈرنگ/دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے کے نظام میں اصلاحات کی پائیداری کی توثیق کرنا تھا، اس سلسلے میں ایف اے ٹی ایف اراکین کی تمام ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔