غیر قانونی طور پر کراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندے گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 17 ستمبر 2022
غیرملکی افغانی باشندے بنا کسی شناخت کورنگی سنگر چورنگی پر گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے (فوٹو: ایکسپریس)

غیرملکی افغانی باشندے بنا کسی شناخت کورنگی سنگر چورنگی پر گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے (فوٹو: ایکسپریس)

 کراچی: عوامی کالونی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے کراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔

کورنگی عوامی کالونی پولیس نے علاقہ گشت کے دوران کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سے 7 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔افغانی باشندے غیر قانونی طورپر بنا کسی مُلکی شناخت کے کورنگی سنگر چورنگی پر گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے۔

گرفتار افغان باشندوں کے نام بظاہر خداداد،سرفراز، عبدالخالق، عبداللہ، ابراھیم, طاہر، مولاداد اور شاری گل معلوم ہوئے ۔ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ سے چیک کیا جارہا ہے ۔

گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔