پاکستان سے ٹی 20سیریز بی بی سی ٹی وی دیکھ کر کمنٹری کرے گا

براڈ کاسٹر اور رائٹس ہولدر لاجسٹک وجوہات کے سبب اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجا


Sports Desk September 19, 2022
براڈ کاسٹر اور رائٹس ہولدر لاجسٹک وجوہات کے سبب اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بی بی سی ٹی وی پر میچ دیکھ کر پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچز کی ریڈیو کمنٹری نشر کرے گا۔

بی بی سی انگلینڈ میں ٹی وی پر میچ دیکھ کر پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچز کی ریڈیو کمنٹری نشر کرے گا، وہ بھی صرف 4 میچز کی کمنٹری نشر کی جائے گی۔

اگرچہ ان کے پاس پوری سیریز کی کمنٹری کے حقوق ہیں، براڈ کاسٹر اور رائٹس ہولدر لاجسٹک وجوہات کے سبب اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجا جبکہ کراچی کے رپورٹر سے بھی کمنٹری ٹیم رابطے میں ہوگی۔

انگلش ٹیم 17 برس بعد پہلی بار پاکستان کے دورے پر ہے، دسمبر میں انھیں 3 ٹیسٹ میچز کے لیے بھی دوبارہ پاکستان کا مہمان بننا ہے۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سیریز کی کمنٹری انگلینڈ جبکہ ٹیسٹ سیریز کی کمنٹری پاکستان سے کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں