ستمبر بلوں میں 300 یونٹس تک فیول چارج نہ لینے کا فیصلہ

آئی این پی  پير 19 ستمبر 2022
تمام کمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیا، پہلے سے پرنٹ بلوں کی ترمیم کی جائے، پاور ڈویژن (فوٹو فائل)

تمام کمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیا، پہلے سے پرنٹ بلوں کی ترمیم کی جائے، پاور ڈویژن (فوٹو فائل)

لاہور: حکومت نے ماہ ستمبر کے بلوں میں 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جولائی میں 300 یونٹس استعمال پر ایف پی اے چارج نہیں ہو گا، ماہ ستمبر میں مشروط طور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارج نہ کرنے کا فیصلہ جولائی میں300 یونٹس استعمال پر ایف پی اے چارج نہیں ہو گی۔

نیپرا نے ماہ جولائی میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ چارج کی منظوری دی، سنگل فیز میٹرز صارفین کو ستمبر میں ایف پی اے چارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیاپہلے سے پرنٹ بلوں کی ترمیم کی جائے، مراسلے کا متن بلوں کی ادائیگی ہونے پر آئندہ ماہ ریلیف دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔