عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم

بزنس رپورٹر  بدھ 21 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1674 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قیمتیں مستحکم رہنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 155100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی 132973 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔