ای سی سی، این ڈی ایم اے کو 10 ارب دینے کی منظوری

ارشاد انصاری  جمعرات 22 ستمبر 2022
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو نئی سمری بھیجنے کی ہدایت کردی گئی۔ فوٹو: فائل

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو نئی سمری بھیجنے کی ہدایت کردی گئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیراسیٹامول کی قیمتیں مناسب رکھنے کی سمری واپس کردی۔

ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہوا وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے سیلاب متاثرین کیلیے این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے فنڈ دینے کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو نئی سمری بھیجنے کی ہدایت کردی گئی، گوادر پورٹ سے گندم کی درآمد پر وزارت خوراک کی سمری موخر کردی تاہم سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے فنڈ دینے کی منظوری دی گئی جس سے این ڈی ایم اے امدادی اشیا کی خریداری کرے گی، این ڈی ایم اے کو 10 میں سے 5 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔