احتجاج کرنے والے شخص نے ٹینس کورٹ میں ہاتھ کو آگ لگالی

20سالہ کائی انگلینڈ میں نجی جیٹ طیاروں کے استعمال کی مخالفت کرنے والے ایک گروپ کا حصہ ہے


Sports Desk September 24, 2022
20سالہ کائی انگلینڈ میں نجی جیٹ طیاروں کے استعمال کی مخالفت کرنے والے ایک گروپ کا حصہ ہے۔ فوٹو: اے پی

پرائیویٹ جیٹ طیاروں کی مخالفت میں احتجاج کرنے والے ایک شخص نے لندن کے ٹینس کورٹ میں ہاتھ کو آگ لگالی۔

20سالہ کائی انگلینڈ میں نجی جیٹ طیاروں کے استعمال کی مخالفت کرنے والے ایک گروپ کا حصہ ہے،ان کے خیال میں کاربن کے غیر معمولی اخراج سے ماحولیات کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ او ٹو ٹینس کورٹ میں کھیلے جانے والے نمائشی ڈبلز میچ میں راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کو ایک ساتھ جلوہ گر ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں