اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کردیا، محمد عامر

خبر ایجنسی  اتوار 25 ستمبر 2022
انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شان مسعود نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 40 گیندوں پر 65 رنز بنائے تھے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شان مسعود نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 40 گیندوں پر 65 رنز بنائے تھے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی20 میچ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کردیا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد عامر نے لکھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے،اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں شان مسعود نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 40 گیندوں پر 65 رنز بنائے تھے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں ہوم گراؤنڈ پر دوسری بدترین شکست

واضح رہے کہ پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں انگلش ٹیم نے 63 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔