ٹی20 سیریز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

سیریز کا پانچواں میچ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا


Sports Reporter September 26, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں جنہیں سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے بعد دونوں ٹیمیں آج آرام کرنے کے بعد کل سے پریکٹس سیشن شروع کریں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز دو دو سے برابر ہونے کے بعد لاہور کے میچز پر سب کی نظریں مرکوز ہوچکی ہیں۔

شائقین بھی میچز شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، میچز کی آن لائن ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں