خاتون کی بہادری ڈاکوؤں پر پتھر برسادئیے لٹیروں کو پکڑنے کی بھی کوشش

ڈاکو گلی میں شہری کو لوٹ رہے تھے،خاتون نے ڈاکوکی موٹر سائیکل کو عقب سے پکڑ کرروکنے کی بھی کوشش کی،پتھربھی مارے


Staff Reporter September 30, 2022
نارتھ کراچی میں لوٹ مار کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ،ڈاکوؤں نے نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں3افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ فوٹو : اسکرین گریب

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

نارتھ کراچی میں لوٹ مار کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک خاتون نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں پر پتھر بھی پھینکے جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے بابا موڑ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک گلی میں شہری سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔

اس دوران ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کر دی جبکہ گلی کے اندر خاتون اور دیگر افراد ڈاکو سے گتھم گتھا بھی ہوگئے اس دوران خاتون نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈاکو کی موٹر سائیکل کو عقب سے پکڑ کر روکنے کی بھی کوشش کی اور ناکامی کے بعد ڈاکوؤں پر پتھر بھی پھینکے جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ ناصر اور 22 مجاہد کے نام سے کی گئی، دریں اثنا نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب بھی موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ افضل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں