کاؤنٹی سیزن فہیم اشرف کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، بدترین کارکردگی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 1 اکتوبر 2022
155کی اوسط سے صرف 2وکٹیں،13کی ایوریج سے 65رنز بنائے ۔ فوٹو : فائل

155کی اوسط سے صرف 2وکٹیں،13کی ایوریج سے 65رنز بنائے ۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  انگلش کاؤنٹی سیزن فہیم اشرف کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔

پی سی بی کا سینٹرل کنڑیکٹ گنوا دینے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے 310 رنز دے کر 155 کی اوسط سے صرف 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 5 اننگز میں اُنہوں نے 13 کی ایوریج سے 65 رنز بنائے۔

کسی وقت کے مستند آل راؤنڈر کا خلا پُرکرنے کے مضبوط اُمیدوار کی کارکردگی اب مسلسل زوال پذیر ہے اور بدترین کارکردگی کی وجہ سے کاؤنٹی سیزن فہیم اشرف کیلئے اب ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔