پیٹرول کی قیمت میں کمی خوشی کی خبر، الحمداللہ عوام کو کچھ ریلیف ملا، مریم نواز

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 1 اکتوبر 2022
پٹرول کی قیمت میں کمی خوشی کی خبر،  الحمداللہ عوام کو کچھ ریلیف ملا،مریم نواز
  فوٹو : اسکرین گریب

پٹرول کی قیمت میں کمی خوشی کی خبر،  الحمداللہ عوام کو کچھ ریلیف ملا،مریم نواز فوٹو : اسکرین گریب

 اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ردعمل میں کہا کہ الحمداللہ بالآخرعوام کو کچھ ریلیف ملا۔

گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر سُننے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹوئٹ کرکے اپنا ردعمل دیا ہے، مریم نواز نے پنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمداللہ بالآخرعوام کو کچھ ریلیف ملا، خوشی کی خبر ہے‘۔

علاوہ ازیں مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بڑی و سنگین سکیورٹی بریچ تم نے وزیراعظم کے دفتر میں بیٹھ کر اپنے سیکرٹری اور حواریوں کے ساتھ مل کر کی اس کا مقابلہ کوئی پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔