بھارت وجنوبی افریقہ میچ کے دوران میدان میں سانپ گھس آیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
گراؤنڈ اسٹاف فوری طور پر اس کو پکڑ کر لے گئے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

گراؤنڈ اسٹاف فوری طور پر اس کو پکڑ کر لے گئے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

گوہاٹی: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران فیلڈ میں سانپ گھس آیا۔

بھارتی اننگز کے ساتویں اوور میں فیلڈ میں سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا۔

گراؤنڈ اسٹاف ضروری سامان کے ساتھ میدان میں آیا اور سانپ کو پکڑ کر لے گیا، چند منٹ بعد ہی کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔