برطانیہ میں بھی بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی سے عوام پریشان؛ احتجاجی مظاہرے

این این آئی  پير 3 اکتوبر 2022
سڑکوں پر نکلنے پر مجبور، حکومت اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرے ، مظاہرین۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سڑکوں پر نکلنے پر مجبور، حکومت اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرے ، مظاہرین۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لندن: برطانیہ میں بجلی کے بل دگنے ہو گئے، بے تحاشا مہنگائی سے پریشان عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

برطانیہ میں مہنگائی سے پریشان عوام سڑکوں پر نکل آئے، بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی، مہنگائی کے خلاف پر زور احتجاج کیا گیا، لندن، برمنگھم، مانچسٹر سمیت دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالیں اور حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔

شرکا نے کہا بجلی کے بل دگنے ہو گئے ہیں، اشیا خور و نوش کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، حکومت فوری طور پر قیمتوں میں کمی کرے۔

حالیہ ہفتوں میں 40 سال کی بلند ترین مہنگائی کا سامنا کرنے والے ملک برطانیہ میں زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے، اس بحران نے لوگوں کو ملک بھر میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔

کچھ مزدور یونینوں اور موسمیاتی تبدیلی کے کارکنوں کے زیر اہتمام ریلیاں دارالحکومت لندن سمیت تمام بڑے شہروں میں نکالی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔