کھانا اور دوائیاں نہ ملنے پر سیلاب متاثرین کا سپر ہائی وے پر احتجاج

اسٹاف رپورٹر  پير 3 اکتوبر 2022
 پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے(فوٹو: فائل)

پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے(فوٹو: فائل)

 کراچی: کھانا اور دوائیاں نہ ملنے پر سپرہائی وے اور نیشنل ہائی کو ملانے والی لنک روڈ کو سیلاب متاثرین نے احتجاج کے دوران بند کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ تو کھانا اور پانی مل رہا ہے اور نہ ہی بچوں کی ادویات اور دیگر اشیا دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندے آتے ہیں مگر وعدے کرکے چلے جاتے ہیں، ہمیں رات کا کھانا بارہ سے 2 بجے کے درمیان دیتے ہیں جب تمام بچے بھوک سے سو جاتے ہیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کرائی وہ حکومت سے بات کریں گے جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے اور سڑک ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔