وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنا مل گیا

کورٹ رپورٹر  منگل 4 اکتوبر 2022
احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے حاضری معافی کی درخواست کی سماعت کی (فوٹو فائل)

احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے حاضری معافی کی درخواست کی سماعت کی (فوٹو فائل)

 لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حاضری معافی کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور انہیں عدالت میں پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی جبکہ حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔