آڈیو لیکس پر ایف آئی اے کی 5 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون عبدالجبار ہوں گے (فوٹو فائل)

ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون عبدالجبار ہوں گے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: کابینہ کی سب کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں سائفر پر آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: آڈیو لیکس پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم، آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان شامل

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے احکامات پر ڈی جی ایف آئی اے نے 5 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دی، جس کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون عبدالجبار ہوں گے۔

انکوائری ٹیم کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ، اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی او اور ٹیم کے سربراہ کی طرف کوئی مقرر کردہ آفیسر شامل ہوں گے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سے ایک ایک آفیسر تعینات کرنے کی سفارش کردی  ہے۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں تینوں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تینوں افسران گریڈ 19 سے نیچے نہ ہوں کا بھی لکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔