امریکا میں اغوا کے بعد 8 ماہ کی بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

بھارتی نژاد سکھ خاندان نے چند روز قبل ہی نئے کاروبار کا آغاز کیاتھا


October 06, 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

کیلفورنیا کے شہر مرسیڈ میں چند روز قبل اغوا ہونے والے بھارتی نژاد سکھ خاندان کے چاروں افراد کی لاشیں مضافاتی علاقے سے مل گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیر کو اغوا ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں مرسیڈ شہر کے مضافات میں موجود ایک شیڈ سے ملیں،مرنے والوں میں آٹھ ماہ کی بچی اروہی دہری، بچی کی ماں 27 سالہ جسلین کور، بچی کا باپ 36 سالہ جسدیپ اور 39 سالہ اماندیپ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جسدیپ او اماندیپ نے چند روز قبل نیا کاروبار شروع کیاتھا، چاروں کو ان کے یارڈ سے اغوا کیا گیا جس کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے ،لاشوں کی اطلاع پرانے شیڈ کے قریب کام کرنے والے محنت کش نے دی۔

واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے، گرفتار ہونے سے قبل ملزم نے اپنا خاتمہ کرنے کی کوشش کی، ملزم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے کہ قتل کا اصل محرک تاحال واضح نہیں، دوسری جانب مرنے والے شخص کا کریڈٹ کارڈ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر استعمال ہوا، اس بات نے مزید شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کے اب تک ہونے والی تحقیقات اور پیش رفت کے نتیجے میں تاحال قتل کا اصل محرک سامنے نہیں آسکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں