مالی بےضابطگی کے الزامات؛ اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا

طالب فریدی  جمعـء 7 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے مالی بے ضابطگی کے الزامات پر آئی جی اسلام آباد کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا۔ حکام کے مطابق اکبر ناصر خان بحثیت چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کام کر چکے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی 11اکتوبر کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں طلبی ہے۔ اکبر ناصر خان پر مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن پنجاب انکوائری کر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔