نالے میں گر کر خاتون و بچے کی ہلاکت پر کے ایم سی کو 11 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 8 اکتوبر 2022
بارش کے دوران نالے میں گرنے سے خاتون اور بچہ ہلاک ہوگیا تھا (فوٹو فائل)

بارش کے دوران نالے میں گرنے سے خاتون اور بچہ ہلاک ہوگیا تھا (فوٹو فائل)

 کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے بارش کے دوران شادمان نالے میں گر کر جاں بحق خاتون اور بچے کی ہلاکت سے متعلق متاثرہ شہری کے 11 کروڑ کے ہرجانے کے دعوے پر کے ایم سی و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نالے میں گرکراہلیہ اور3 ماہ کے بیٹے کی ہلاکت، شوہر نے11کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کردیا

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو بارش کے دوران شادمان نالے میں گر کر خاتون اور بچے کی ہلاکت سے متعلق متاثرہ شہری  محمد دانش کی کے ایم سی و دیگر کے خلاف ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوے کی سماعت ہوئی۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ 17 جولائی کو کے ایم سی کی غفلت سے میرے موکل کی اہلیہ ثمن اور 3 ماہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوئے۔ کے ایم سی بروقت حفاظتی اقدامات کرتی تو حادثہ نہ ہوتا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی ہلاکتوں کے براہ راست ذمے دار ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرنے سے خاتون جاں بحق،بچی کی تلاش جاری

وکیل نے دلائل میں مزید کہا کہ متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کھلے نالے پر توجہ نہیں دی۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کے ایم سی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے حکام سے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔