- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
شدید گرمی کی لہر گردوں کےامراض بڑھا سکتی ہے

گرمی کی شدید لہر اور گردے کے امراض سے ہسپتال منتقل ہونے کے واقعات کےدرمیان ایک اہم تعلق سامنے آیا ہے۔ فوٹو: فائل
نیویارک: ماہرین نے غور کیا ہے کہ اگر کوئی گردوں کے کسی مرض کا شکار ہے تو شدید گرمی میں اس کی کیفیت مزید خراب ہوسکتی ہے اور مریض کو فوری طور پر ہنگامی حالت میں ہسپتال لے جانے کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔
اس ضمن میں سائنسدانوں نے نیویارک ریاست سے لگ بھگ گیارہ لاکھ ایسےواقعات نوٹ کئے ہیں جو سال 2005 سے 2013 میں رونما ہوئے جس میں لوگوں کو ہنگامی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان میں اکثریت گردوں کے مریض شامل تھے۔ ان کیفیات میں گردوں کی پتھری، اکیوٹ کڈنی انجری ، پیشاب کی نالی کا انفیکشن (یوٹی آئی) اور دیگر کیفیات شامل تھیں۔
ماہرین نے دیکھا کہ جب جب گرمی کی شدت بڑھی اور ہیٹ ویو رونما ہوئیں، عین اسی دوران گردوں سے وابستہ ہنگامی حالات بھی بڑھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرم موسم اور گردوں کے امراض کے دوران ایک تعلق موجود ہے۔ اس سے قبل طبی ماہرین خبردار کرچکے ہیں کہ گرمی کی لہر، امراضِ قلب کو بڑھا سکتی ہیں اور اس کے مریضوں کو اس درجے تک لے جاسکتی ہیں کہ انہیں ہنگامی حالت میں ہسپتال لے جانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
یہ تازہ تحقیق امریکی جرنل آف کڈنی ڈیزیز میں شائع ہوئی ہیں۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ معمول کی گرمی میں اضافے سے گردوں کے امراض بڑھ جاتے ہیں یا پھر گردوں کےمسائل میں گھرے افراد کے مرض کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ اس میں گردے کی پتھری سے لے کر انفیکشن تک تمام عوارض شامل ہیں۔
ماہرین نے اس طویل ڈیٹا کا بغور مطالعہ کیا ہے اور باریک بینی سے جائزے کے بعد کہا ہے کہ مئی اور ستمبر کے مقابلے میں جون، جولائی اور ستمبر میں گردے کے امراض کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ تحقیق کی روشنی میں ماہرین نے گردے کے مسائل میں مبتلا افراد سے کہاہے کہ وہ بروقت دوائیں لیں اور گرمیوں کی شدت میں اپنا بہت خیال رکھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔