- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں متحدہ کے کارکن سمیت3 ہلاک
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ کے کارکن سمیت3 افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت10 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر5-D میں واقع ڈبو کلب پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ ذوالفقار حیدر جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید استپال لائی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن اور نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال کا ملازم بتایا جاتا ہے ، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر کے گشت میں اضافہ کر دیا ، سعود دآباد ملیر کالا بورڈ کے قریب فائرنگ سے زوہیب علی جبکہ پریڈی کے علاقے ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے عمران نامی شخص زخمی ہوگیا ۔کلری کے علاقے لیاری دریا آباد میں فائرنگ سے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب بابا لاڈلا کے دست راست شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ انیل ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئی واقعہ کے بعد گینگ وار کے عذیرجان بلوچ اور بابا لاڈلہ گروپ کے کارندوں میں جدید ہتھیاروں سے مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے ۔
جبکہ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، دونوں گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران علاقے میں نہ تو پولیس داخل ہو سکی اور نہ ہی رینجرز کا کچھ پتہ تھا اور گینگ وار کے ملزمان آزادانہ جدید ہتھیاروں سے دنداناتے ہوئے ایک دوسرے پر گولیاں برساتے رہے ، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے 7 نمبر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش رات گئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لائی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ پیر آباد کے علاقے منگھوپیر روڈ پر گھر کے اندر پراسرار فائرنگ سے الماس نامی خاتون زخمی ہوگئی ، شیرشاہ میراں ناکہ کے قریب فائرنگ سے22 سالہ نعیم ، کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے50 سالہ مقبول جبکہ عبداﷲ کالج کے قریب فائرنگ سے آصف زخمی ہوگیا ۔ ادھرملیر کے علاقے کھوکھراپار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30 سالہ اسما منظور زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، طارق روڈ لبرٹی چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے45 سالہ عبدالقادر ولد عمر میمن زخمی ہوگیا ، نمائش چورنگی پر سولجر بازار کے علاقے میں35 سالہ اعجاز خان ولد نیاز خان زخمی ہوا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا ، پریڈی کے علاقے زیب النسا اسٹریٹ پر35 سالہ عمران جبکہ کورنگی میں25 سالہ ذاکر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کی غرض سے جناح اسپتال لے جایا گیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔