محمد علی فیورٹ اداکار، ندیم کی شخصیت سے متاثر ہوں،رضا مراد

عمیر علی انجم / شوبز رپورٹر  بدھ 26 مارچ 2014
پاکستانی ڈرامے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں،رضا مراد فوٹو : محمدنعمان/ ایکسپریس

پاکستانی ڈرامے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں،رضا مراد فوٹو : محمدنعمان/ ایکسپریس

کراچی / لاہور: بھارتی اداکار رضا مراد نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں کہا کہ میں نے پاکستانی ڈراموں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

یہ میرے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں، محمد علی میرے فیورٹ اداکار تھے جب کہ ندیم کی شخصیت سے متاثر ہوں، واہگہ بارڈرسے کراچی تک مجھے عوام نے جو محبت دی ہے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مہمان نوازی پر اگرکوئی ایوارڈ دیا جاتا تو دنیا کا پہلا ایوارڈ پاکستان کو ملتا۔ علاوہ ازیں رضامراد آج لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ میٹروپول سینما میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی مشترکہ فلم ’’سلطنت‘‘ کے ٹریلر کی اوپننگ کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔