میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والے 45 سرکاری اساتذہ معطل

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 2 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے میڈیا میں کام کرنے والے 45 سرکاری اساتذہ  کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا ہے،  معطل ہونے والوں میں پی ایس ٹی،ھیڈ ماسٹر اور چوکیدار شامل ہیں۔

سندھ حکومت نےڈیوٹی نا کرنے پر 100 سے زائد چوکیداروں کی آئیڈیز بلاک کر کے تنخواہیں روک دیں،محکمہ کی طرف سے معطل ہونے والے اساتذہ کا تعلق ہ نوشہرو فیروز ، بدین ، لاڑکانہ ، حیدرآباد ، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر اضلاع سے ہے۔

سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ میڈیا میں کام کرنے والے اساتذہ کو محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،  شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے اساتذہ کو فارغ کیا ہے، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے کارروائی کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔