- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہم پر پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان نے شیر افضل مروت کو پورس کے ہاتھی سے تشبیہہ دے دی
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات، غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
عمران خان پنجاب کابینہ میں توسیع سے لاعلم، خیال کاسترو وزیر بن گئے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پنجاب کابینہ میں توسیع سے لاعلم نکلے اور ان کی پارٹی کے خیال کاسترو وزیر بھی بن گئے۔
پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کردی اور پی ٹی آئی کے خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی نے بھی شرکت کی۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے خیال احمد کاسترو سے صوبائی وزیر کا حلف لیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری محمد عبداللہ خان سنبل، صوبائی وزیر بشارت احمد راجہ، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور ممبران صوبائی اسمبلی موجود تھے۔
ادھر زمان پارک میں سینئر رہنما نے اعتراض کیا کہ آج کابینہ میں توسیع ہوئی ہے ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
عمران خان نے خیال کاسترو کے وزیر بننے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں، میں تو سمجھا تھا کہ کسی محکمے کی سربراہی دینا ہے، چلیں کوئی بات نہیں لیکن آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گورنر ہاؤس آمد
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی رکن صوبائی اسمبلی خیال احمد کاسترو کے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں شرکت
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حلف لیا
وزیراعلیٰ کی خیال احمد کاسترو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد pic.twitter.com/ebY3zy2ekk— CM Punjab Updates (@CMPunjabPK) December 7, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔