- عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری
- حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
- الیکشن کیس میں فل کورٹ بنائیں اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، نواز شریف
- نابینا افراد کیلئے شام میں بنایا گیا منفرد گاؤں
- پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس
- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
کراچی میں ڈاکو راج، ایک ماہ میں مزید 9 ہزار سے زائد شہری موٹرسائیکلوں سے محروم

(فوٹو فائل)
کراچی: شاہین فورس کے قیام اور اسنیپ چیکنگ کے باوجود شہر میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے، نومبر 2022 میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی 152 گاڑیوں اور 9 ہزار 676 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے جب کہ 2 ہزار سے زائد موبائل فونز چھینے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے شاہین فورس کا قیام اور روزانہ کی بنیاد پر 4 گھنٹے کی اعصاب شکن پولیس اسنیپ چیکنگ کے باوجود شہر میں بدستور ڈاکو راج قائم رہا، گزشتہ ماہ نومبر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ڈاکوؤں ، موٹر سائیکل و کار لفٹروں نے شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دیا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے رواں سال ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے شاہین فورس تشکیل دی تھی جب کہ انہی کی ہدایت پر تھانوں کی سطح پر ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر رات 7 بجے سے رات 11 بجے تک 4 گھنٹے کی اسنیپ چیکنگ بھی کر رہے ہیں۔
ابتدائی طور پر کراچی پولیس چیف اور ضلعی ایس ایس پیز کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مانٹیر کرنے کے لیے سرپرائز وزٹ بھی کیے گئے جو کہ اب دیکھنے میں نہیں آرہے۔
اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر تھانوں کی سطح پر اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے، تو پولیس افسران کے بھی روزانہ کی بنیاد پر سرپرائز وزٹ ہونے چاہیں تاکہ انھیں بھی پتہ چلے کہ 4 گھٹنے تک جاری رہنے والی اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کس کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے یا پھر اسنیپ چیکنگ کے گھنٹے پورے کرنے میں اپنا وقت برباد کر رہی ہے۔
سی پی ایل سی نے گزشتہ ماہ نومبر میں شہر میں اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں شہر کے مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے مالیت کی مجموعی طور پر 152 گاڑیاں اور 9 ہزار 676 موٹر سائیکلیں چوری و چھینی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ شہریوں سے 10 گاڑیاں چھینی اور 142 چوری کی گئیں اسی طرح سے 424 موٹر سائیکلیں چھینی اور 4 ہزار 626 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ شہریوں کو 2 ہزار 372 موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا جب کہ اغوا برائے تاوان کا ایک کیس رپورٹ ہوا، اس کے علاوہ گزشتہ ماہ بھتے سے متعلق 4 واقعات بھی سامنے آئے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 30 روز میں شہر میں قتل و غارت گری کے دوران 54 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
ایک جانب پولیس کے اعلیٰ افسران شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی کا دعویٰ کرتے ہیں تو دوسری جانب شہریوں سے لوٹ مار کے ساتھ ساتھ انھیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے بھی محروم کیا جا رہا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔