- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چار مطلوب دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر علاقہ جڑوبہ ضلع نوشہرہ میں کارروائی کی تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں چار مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا گروہ پشاور، مردان، چارسدہ سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس، سیکیورٹی فورسز پر حملہ اور مختلف تھانوں پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھا جبکہ مارے جانے والے ملزمان بڑی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھے۔
مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت لطیف خان، شاہ زیب، محمد عادل عرف عمیر عرف انس اور تجوز خان کے نام سے ہوئی، جن میں سے تین کا تعلق بڈھ بیر کے علاقے جبکہ تجوز خان مردان کا رہائشی تھا جو عرصہ دراز سے افغانستان میں مقیم تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا ہے جبکہ مقابلے میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔