- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
- بنگلادیشی لڑاکا طیارہ فلمی کرتب دکھانے کی کوشش میں تباہ؛ ویڈیو وائرل
- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو وزیراعظم کے داماد کی گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔
ہارون یوسف عزیز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے نیب کو ہارون یوسف عزیز کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست کی سماعت میں عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو حفاظتی ضمانت کے لیے کل 22 دسمبر کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے تک نیب پٹیشنر کو گرفتار نہ کرے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز آج شام قطر ائیر ویز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ہارون یوسف عزیز نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کے ملزم ہیں جب کہ لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔