12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

نعمان شیخ  جمعرات 22 دسمبر 2022
فوٹو ایکیسپریس

فوٹو ایکیسپریس

 لاہور: پنجاب پولیس نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب کے تھانہ چوہنگ کی پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو گرفتار کیا، جس نے بارہ سالہ بچی کو چھت پر لے جاکر زیادتی کی کوشش کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق بچی کی والدہ بیٹی کی تلاش میں چھت پر آئی تو ملزم بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ چوہنگ پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: واہ کینٹ؛ 9سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

پولیس نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ کم سن بچوں کیساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزائیں دلوائی جارہی ہیں، گرفتار ملزم کو مضبوط چالان اور شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔