’نوٹوں سے بھرا بیگ‘ کیمرون گرین کو نیا نک نیم مل گیا

23 سالہ آل راؤنڈر کو ممبئی انڈینز نے حیران کن 3.15 ملین ڈالر میں حاصل کیا ہے


Sports Desk December 26, 2022
23 سالہ آل راؤنڈر کو ممبئی انڈینز نے حیران کن 3.15 ملین ڈالر میں حاصل کیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں ریکارڈ 3 ملین ڈالر کا معاہدہ پانیوالے ہموطن کیمرون گرین کو 'نوٹوں سے بھرا بیگ' کا نیا نک نیم دے دیا۔

ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل میں سپراسٹار بننے کے بعد اپنے تجربے کی بنیاد پر ساتھی پلیئر گرین کو بہت زیادہ دباؤ اور توقعات سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ انھوں نے کیمرون گرین کو نیا عرفی نام 'منی بیگز' بھی دیا۔

وارنر کا کہنا ہے کہ منافع بخش انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے مہنگے آسٹریلوی کھلاڑی بننے کے بعد گرین کے لیے سنگین مضمرات ہیں۔ 23 سالہ آل راؤنڈر کو ممبئی انڈینز نے حیران کن 3.15 ملین ڈالر میں حاصل کیا ہے۔

وارنر کا کہنا ہے کہ گرین کو شدید دباؤ اور اپنے پیاروں سے طویل عرصے سے دور رہنے کا بھی حوصلہ رکھنا ہوگا،وارنر نے مزید کہا کہ وہاں گرین کو بہت دباؤ ہوگا، بہت زیادہ توقعات ہوں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں