بھارت پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرے دفترخارجہ

پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ترجمان دفترخارجہ


Staff Reporter December 29, 2022
کامیاب سفارت کاری کے باعث پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے باہر نکلا،دفترخارجہ:فوٹو:فائل

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرے۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے۔ بھارت سے مشروط مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشتگردی ترک کرکے مسئلہ کشمیر حل کرے اور ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان کے لئے کوشاں ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے مختلف فورمز پر افغان حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں برس کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے باہر نکلا جبکہ کوپ 27 کانفرس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو سراہا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختلف ممالک کے دورے کیے جس کے نتیجے میں چین ،ترکیہ،امریکہ،سعودی عرب سنگا پور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

دفترخارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 9 جنوری کو جنیوا میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی پر مشترکہ کانفرس کی سربراہی کریں گے۔اہم ممالک کے سربراہان اور یو این سیکریٹری جنرل جنیوا کانفرس میں شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں