وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، ذرائع


Staff Reporter December 29, 2022
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزرا اور سیکورٹی حکام شرکت کریں گے:فوٹو:فائل

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سروسز چیفس، سیکورٹی حکام، وزیر خارجہ ، وزیر داخلہ ، وزیر دفاع ،وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات ونشریات شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں