این ای ڈی کے طالبعلم کے قتل میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس نے اپنی پوزیشن سنبھالتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا


Staff Reporter December 31, 2022
مقابلےمیں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت جمعہ خان عرف لالی ولد شاہ محمد کے نام سے کی گئی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث وانتہائی مطلوب ملزم مقابلے میں مارا گیاجبکہ اس کا ساتھی موقع پر سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ہفتے کی علی الصباح عزیز بھٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب چھاپہ مارا تومسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے اپنی پوزیشن سنبھالتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع پر سے فرار ہو گیا ۔

اس حوالے سے عزیز بھٹی پولیس نے بتایاکہ مقابلےمیں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت جمعہ خان عرف لالی ولد شاہ محمد کے نام سے کی گئی ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک تیس بور پستول برآمد کرلی ہلاک ہونے والا ملزمجمالی گوٹھ کا رہائشی اورانتہاٸی مطلوب مجرم تھا ۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلےمیں مارے جانے والا ملزم جمعہ خان عرف لالی این ای ڈی کےطالبعلم بلاک کے قتل میں ملوث و انتہائی مطلوب تھا ، پولیس حکام کےمطابق 15 دسمبر کو مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں یونیورسٹٰی روڈ کے کنارے واقع شہرام باغ ہوٹل بیٹھے چند شہریوں کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔

اس دوران این ای ڈی کے طالب علم بلال نے انتہائی بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جنہوں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کر گئے واقعے کامقدمہ الزام نمبر 719/2022 بجرم دفعہ 397،34/302 کے تحت مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

واقعے کے اگلے روز پولیس نے ہلاک ملزم کے ایک ایک ساتھی ملزم نظام الدین کوزخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم جمعہ خان عرف لالی موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھا،مقابلے کے بعد موقع پرموجود شہریوں نے پولیس کے حق میں پولیس زندہ آباد کےنعرے بھی لگائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں