میجر جنرل ظہیر احمد پاکستان اسٹیل کے چیئرمین مقرر

آئی این پی  جمعـء 4 اپريل 2014
نئے چیئرمین کو پاکستان اسٹیل کی بحالی کا اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔
 فوٹو: فائل

نئے چیئرمین کو پاکستان اسٹیل کی بحالی کا اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے بڑے قومی اداروں کے سربراہوں کے خالی عہدوں پر تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم نے میجر جنرل رٹائرڈ ظہیر احمدکو پاکستان اسٹیل کا چیئرمین مقرر کردیا۔ وزیراعظم آفس کے اعلان کے مطابق پاک فوج کی انجینئرنگ کور کے رٹائرڈ میجر جنرل ظہیر احمد کو پاکستان اسٹیل ملز کا نیا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کو پاکستان اسٹیل کی بحالی کا اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جلد اسٹیل مل کے لیے پیکیج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔