جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، خود کش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گرد ہلاک

خالد محمود  جمعرات 5 جنوری 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنایا۔

سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈرز حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خود کش حملہ آوروں سمیت گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔