شناختی کارڈ درستی کی آڑ میں گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرنے کا انکشاف

طالب فریدی  ہفتہ 7 جنوری 2023
گاڑیوں کی ملکیت تبدیلی میں محکمہ ایکسائز کے افسر مبینہ طور پرملوث ہیں۔

گاڑیوں کی ملکیت تبدیلی میں محکمہ ایکسائز کے افسر مبینہ طور پرملوث ہیں۔

 لاہور: محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب میں افسران کی مبینہ ملی بھگت سے شناختی کارڈ درستگی کی آڑ میں گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرنے کاانکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرنعمان خالد کی رپورٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔رپورٹ  کے مطابق گاڑیوں کی ملکیت تبدیلی میں محکمہ ایکسائز کے افسر مبینہ طور پرملوث ہیں۔

موٹر برانچ جوہرٹائون، شاہدرہ اور فرید کورٹ آفس میں سیکڑوں کیسزسامنے آئے ہیں جن میں مبینہ افسران نے شناختی کارڈ کی درستگی کے بہانے گاڑیوں کی ملکیت ہی تبدیل کردی اور ان جعلسازوں نے تصحیح کی آڑ میں شناختی کارڈ نئے درج کر دیئے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ان سنگین بے ضابطگیوں میں ابتدائی طور پر 19 افسران کے نام سامنے آئے ہیں۔ڈی جی نے کرپٹ عناصر کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے اور دوبارہ آڈٹ شروع کردیا گیا ہے، جبکہ بے ضابطگیوں میں ملوث19 افسرکیخلاف مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔