- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ کی اسٹریٹ کرائم پر ایس ایس پی اور ایس ایچ او بدلنے کی ہدایت
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کو اسٹریٹ کرمنلز سے پاک کرنے کے لئے آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس یو اور ریزرو پولیس کو ضلعی پولیس کی مدد کے لیے سڑکوں پر متحرک کریں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سٹی پولیس اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کو اپنا مشن بنائے، آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے انہوں نے کہا کہ ناکامی کی صورت میں متعلقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ اوز کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ ہاٹ سپاٹ پر پولیس، ریزرو اور ایس ایس یو فورس کو تعینات کیا جائے اور چوکس رہنے کے لیے پولیس کا گشت بڑھایا جائے جبکہ تصاویر اور مقام کے ساتھ ساتھ تعیناتی کا منصوبہ بھی ان کے ساتھ شیئر کرتے رہیں۔
انہوں نے آئی جی کو یہ بھی ہدایت دی کہ مجرموں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ان کی گرفتاریوں کی تعداد کے بارے میں بھی مجھے آگاہ کیا جائے تاکہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ضروری ہدایات دی جا سکیں۔
مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ عادی مجرموں، اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کریں، کراچی کے عوام پہلے ہی دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں امن و امان کی خراب صورتحال اور تباہی دیکھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اپنے فرض کی ادائیگی میں بہت سی قربانیوں کے بعد حکومت نے کراچی والوں کے تعاون سے امن و امان بحال کیا۔ اب اس شہر کے لوگوں کو اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا اور ہمیں سب کو مل کر اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ کرکے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام نبی میمن نے سٹی پولیس، ایس ایس یو اور ریزرو فورسز کو پولیس کی مدد میں متحرک ہونے کے لیے ضروری ہدایات جاری کردیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔