- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم نے کراچی حقوق کے حصول کیلیے دھرنے کی کال دے دی
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
شام: دمشق اور حلب پر بمباری،6 بچوں سمیت درجنوں ہلاک

حلب کے محلہ شعار میں شامی طیاروں کی بمباری سے علاقے میں تباہی مچ گئی،جس سے متعدد شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئْ فوٹو: اے ایف پی/فائل
دمشق: شام کے شہر دمشق کے نواحی علاقے میں گولہ باری کی زدمیں آکر 6بچے ہلاک اور8افراد زخمی ہو گئے۔
شامی ٹی وی اورخبررساں ادارے کے مطابق دمشق کے علاقے المالکی میں باغیوں کی جانب سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں6بچے ہلاک جبکہ ایک اورگولے کے دھماکے میں مزید 5 افراد زخمی ہو ئے۔ دمشق کے مشرقی مضافاتی علاقے ملیحامیں بھی سیکیورٹی فورسز نے ٹینکوں اورجنگی طیاروں سے حملے کیے ہیں، آبزر ویٹری کے مطابق ملیحامیں 4فضائی حملے کیے گئے۔ ادھر شہر حلب کے محلہ شعار میں شامی طیاروں کی بمباری سے علاقے میں تباہی مچ گئی جس میں شہری ہلاکتوں کیساتھ ساتھ متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ بمباری کے دوران شہری املاک اورگاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
دوسری طرف ترکی نے شام کے سرحدی علاقوں پر توپ سے گولہ باری کی ہے۔شہر حلب کے ترک فوجی حکام کا کہناہے کہ شامی فوج کی طرف سے ترک علاقے میں شیلنگ کے جواب میں شام کے صوبہ حتایا کے علاقہ یلادادی میں 6گولے فائرکیے۔ادھر لبنان میں شام کے رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی تعداد10لاکھ ہوگئی۔ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب وافریقہ امور امیر عبداللحیان نے کہاہے کہ ان کا ملک صدر بشار الاسدکو تاحیات شام میں اقتدار پر فائز رکھنے کاخواہاں نہیں لیکن موجودہ حالات دمشق میں حکومتی تبدیلی کے لیے سازگار نہیں۔
شام کیلیے اقوام متحدہ اوورسیزمشن سربراہ سیکریگیڈ کاگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام نے 40 فیصد کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کیلیے 72کنٹینرزمیں لوڈ کررکھے ہیں تاہم اس بات کے امکانات موجودہیں کہ حکومت ان سیکیورٹی وجوہات کے باعث کنٹینرزکو شہر سے باہر لے جانے میں تاخیر کامظاہرہ کرے ۔ادھر جرمن حکومت نے ایک جنگی بحری جہازبحیرہ روم میں بھیجنے کافیصلہ کیاہے جوشام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کیلیے بین الاقوامی آپریشن میں حصہ لے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔