سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 580 روپے کی سطح پر آگئی


Staff Reporter January 14, 2023
(فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی ریٹ بڑھ گئے۔


ایکسیرپس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چھٹے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 1920 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔


عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونےکی قیمت 1200روپے بڑھ کر 187300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1029روپے بڑھکر 160580روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں