- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کے معاملے کا حتمی فیصلہ ہونے تک بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق ایم کیو ایم کی حکمِ امتناع دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر اور ایم کیو ایم وکیل طارق منصور عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔
ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ نامکمل الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جو غیر قانونی ہے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل حسن اکبر نے دلائل میں کہا کہ ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق ایک درخواست پہلے مسترد ہوچکی ہے، ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق درخواست میں بھی بلدیاتی الیکشن رکوانے کی استدعا کی تھی اور ایم کیو ایم کی دوسری درخواست بھی عدالت نے مسترد کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کورم پر ایم کیو ایم درخواست مسترد ہوئی ہے اور سپریم کورٹ جانے کے بجائے نئی درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست تو قابل سماعت ہی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے پہلے اور دوسرے نوٹیفکیشن پر بھی فیصلہ ہوچکا۔ ایم کیو ایم کے پاس اب سپریم کورٹ کا فورم ہی موجود ہے۔
ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ الیکشن فیز 1 اور 2 دونوں کو چیلنج کیا ہے اور میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے جواب پر عدالت کو مطمئن کروں گا۔ 25 جولائی 2021 سے الیکشن کمیشن کا کورم نا مکمل ہے۔ الیکشن کمیشن کے تمام نوٹیفکیشن غیر قانونی ہیں۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ پہلے فیز کو بھی غیر قانونی قرار دلوانا چاہتے ہیں؟ طارق منصور ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ جی بالکل، تمام عمل ہی غیر قانونی ہے۔
عدالت نے طارق منصور سے مکالمہ میں کہا کہ آپ کے پاس مزید کیا دلائل ہیں؟ جس پر ایم کیو ایم وکیل نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ مجھے سنا تو جائے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ کل آپ کو ایک گھنٹہ دیا تھا،ایڈووکیٹ جنرل نے 5 منٹ میں دلائل مکمل کیئے، میں آپ کو مزید وقت نہیں دے سکتا۔
طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ 22 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہونے جا رہی ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا، اسی فیصلےکی بنیاد پر ایم کیو ایم پاکستان نے پہلے مرحلے میں حصہ بھی لیا۔
عدالت نے بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔